The Holy Quran Arabic, English and Urdu

Chapter 2: Al-Baqarah البَقَرَة



[2:271] And whatsoever you spend or whatsoever vow you vow, Allah surely knows it; and for the wrongdoers there shall be no helpers.
[2:271] اور جو بھی تم قابلِ خرچ چیزوں میں سے خرچ کرو یا منتوں میں سے کوئی منّت مانو تو یقیناً اللہ اسے جانتا ہے اور ظالموں کے لئے کوئی مددگار نہیں۔

[2:272] If you give alms openly, it is well and good; but if you conceal them and give them to the poor, it is better for you; and He will remove from you many of your sins. And Allah is aware of what you do.
[2:272] تم اگر صدقات کو ظاہر کرو تو یہ بھی عمدہ بات ہے۔ اور اگر تم انہیں چھپاؤ اور انہیں حاجت مندوں کو دو تو یہ تمہارے لئے بہتر ہے۔ اور وہ (اللہ) تمہاری بہت سی برائیاں تم سے دور کردے گا۔ اور اللہ اس سے ہمیشہ باخبر رہتا ہے جو تم کرتے ہو۔

[2:273] It is not thy responsibility to make them follow the right path; but Allah guides whomsoever He pleases. And whatever of wealth you spend, it is for yourselves, while you spend not but to seek the favour of Allah. And whatever of wealth you spend, it shall be paid back to you in full and you shall not be wronged.
[2:273] ان کو ہدایت دینا تجھ پر فرض نہیں۔ لیکن اللہ جسے چاہتا ہے ہدایت دیتا ہے۔ اور جو بھی تم مال میں سے خرچ کرو تو وہ تمہارے اپنے ہی فائدہ میں ہے۔ جبکہ تم تو اللہ کی رضاجوئی کے سوا (کبھی) خرچ نہیں کرتے۔ اور جو بھی تم مال میں سے خرچ کرو وہ تمہیں بھرپور واپس کر دیا جائے گا اور ہرگز تم سے کوئی زیادتی نہیں کی جائے گی۔

[2:274] These alms are for the poor who are detained in the cause of Allah and are unable to move about in the land. The ignorant man thinks them to be free from want because of their abstaining from begging. Thou shalt know them by their appearance; they do not beg of men with importunity. And whatever of wealth you spend, surely, Allah has perfect knowledge thereof.
[2:274] (یہ خرچ) ان ضرورت مندوں کی خاطر ہے جو خدا کی راہ میں محصور کر دیئے گئے (اور) وہ زمین میں چلنے پھرنے کی طاقت نہیں رکھتے۔ ایک لاعلم (ان کے) سوال سے بچنے (کی عادت) کی وجہ سے انہیں متمول سمجھتا ہے۔ (لیکن) تُو ان کے آثار سے ان کو پہچانتا ہے۔ وہ پیچھے پڑ کرلوگوں سے نہیں مانگتے۔ اور جو کچھ بھی تم مال میں سے خرچ کرو تو اللہ اس کو خوب جانتا ہے۔

[2:275] Those who spend their wealth by night and day, secretly and openly, have their reward with their Lord; on them shall come no fear, nor shall they grieve.
[2:275] وہ لوگ جو اپنے اموال خرچ کرتے ہیں رات کو بھی اور دن کو بھی، چھپ کر بھی اور کھلے عام بھی، تو ان کے لئے ان کا اجر اُن کے ربّ کے پاس ہے اور ان پر کوئی خوف نہیں ہو گا اور نہ وہ غم کریں گے۔



[2:276] Those who devour interest do not rise except as rises one whom Satan has smitten with insanity. That is because they say: ‘Trade also is like interest;’ whereas Allah has made trade lawful and made interest unlawful. So he to whom an admonition comes from his Lord and he desists, then will that which he received in the past be his; and his affair is with Allah. And those who revert to it, they are the inmates of the Fire; therein shall they abide.
[2:276] وہ لوگ جو سود کھاتے ہیں وہ کھڑے نہیں ہوتے مگر ایسے جیسے وہ شخص کھڑا ہوتا ہے جسے شیطان نے (اپنی) مَس سے حواس باختہ کر دیا ہو۔ یہ اس لئے ہے کہ انہوں نے کہا یقیناً تجارت سود ہی کی طرح ہے۔ جبکہ اللہ نے تجارت کو جائز اور سود کو حرام قرار دیا ہے۔ پس جس کے پاس اُس کے ربّ کی طرف سے نصیحت آجائے اور وہ باز آ جائے تو جو پہلے ہوچکا وہ اسی کا رہے گا اور اس کا معاملہ اللہ کے سپرد ہے۔ اور جو کوئی دوبارہ ایسا کرے تو یہی لوگ ہیں جو آ گ والے ہیں۔ وہ اس میں لمبا عرصہ رہنے والے ہیں۔

[2:277] Allah will abolish interest and will cause charity to increase. And Allah loves not anyone who is a confirmed disbeliever and an archsinner.
[2:277] اللہ سود کو مٹاتا ہے اور صدقات کو بڑھاتا ہے۔ اور اللہ ہر سخت ناشکرے (اور) بہت گنہگار کو پسند نہیں کرتا۔

[2:278] Surely, those who believe and do good deeds, and observe Prayer and pay the Zakat, shall have their reward from their Lord, and no fear shall come on them, nor shall they grieve.
[2:278] یقیناً وہ لوگ جو ایمان لائے اور نیک اعمال بجا لائے اور انہوں نے نمازکو قائم کیا اور زکوٰۃ دی‘ اُن کے لئے اُن کا اجر اُن کے ربّ کے پاس ہے۔ اور اُن پر کوئی خوف نہیں ہو گا اور نہ وہ غمگین ہوں گے۔

[2:279] O ye who believe! fear Allah and relinquish what remains of interest, if you are believers.
[2:279] اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو! اللہ سے ڈرو اور چھوڑ دو جو سود میں سے باقی رہ گیا ہے، اگر تم (فی الواقعہ) مومن ہو۔

[2:280] But if you do it not, then beware of war from Allah and His Messenger; and if you repent, then you shall have your original sums; thus you shall not wrong, nor shall you be wronged.
[2:280] اور اگر تم نے ایسا نہ کیا تو اللہ اور اس کے رسول کی طرف سے اعلانِ جنگ سن لو۔ اور اگر تم توبہ کرو تو تمہارے اصل زر تمہارے ہی رہیں گے۔ نہ تم ظلم کروگے، نہ تم پر ظلم کیا جائے گا۔
 

[2:281] And if any debtor be in straitened circumstances, then grant him respite till a time of ease. And that you remit it as charity shall be better for you, if only you knew.
[2:281] اور اگر کوئی تنگ دست ہو تو (اسے) آسائش تک مہلت دینی چاہئے۔ اور اگر تم خیرات کر دو تو یہ تمہارے لئے بہت اچھا ہے، اگر تم کچھ علم رکھتے ہو۔

[2:282] And fear the day when you shall be made to return to Allah; then shall every soul be paid in full what it has earned; and they shall not be wronged.
[2:282] اور اس دن سے ڈرو جس میں تم اللہ کی طرف لوٹائے جاؤ گے۔ پھر ہر جان کو جو اُس نے کمایا پورا پورا دیا جائے گا اور وہ ظلم نہیں کئے جائیں گے۔



[2:283] O ye who believe! when you borrow one from another for a fixed period, then write it down. And let a scribe write it in your presence faithfully; and no scribe should refuse to write, because Allah has taught him, so let him write and let him who incurs the liability dictate; and he should fear Allah, his Lord, and not diminish anything therefrom. But if the person incurring the liability be of low understanding or be weak or be unable himself to dictate, then let someone who can watch his interest dictate with justice. And call two witnesses from among your men; and if two men be not available, then a man and two women, of such as you like as witnesses, so that if either of two women should err in memory, then one may remind the other. And the witnesses should not refuse when they are called. And do not feel weary of writing it down, whether it be small or large, along with its appointed time of payment. This is more equitable in the sight of Allah and makes testimony surer and is more likely to keep you away from doubts; therefore omit not to write except that it be ready merchandise which you give or take from hand to hand, in which case it shall be no sin for you that you write it not. And have witnesses when you sell one to another; and let no harm be done to the scribe or the witness. And if you do that, then certainly it shall be disobedience on your part. And fear Allah. And Allah grants you knowledge and Allah knows all things well.
[2:283] اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو! جب تم ایک معیّن مدت تک کے لئے قرض کا لین دین کرو تو اسے لکھ لیا کرو اور چاہئے کہ تمہارے درمیان لکھنے والا انصاف سے لکھے ۔ اور کوئی کاتب اِس سے انکار نہ کرے کہ وہ لکھے۔ پس وہ لکھے جیسا اللہ نے اُسے سکھایا ہے۔ اور وہ لکھوائے جس کے ذمّہ (دوسرے کا) حق ہے، اور اللّٰہ‘ اپنے ربّ کا تقویٰ اختیار کرے، اور اس میں سے کچھ بھی کم نہ کرے۔ پس اگر وہ جس کے ذمہ (دوسرے کا) حق ہے بےوقوف ہو یا کمزور ہو یا استطاعت نہ رکھتا ہو کہ وہ لکھوائے تو اُس کا ولی (اس کی نمائندگی میں) انصاف سے لکھوائے۔ اور اپنے مَردوں میں سے دو کو گواہ ٹھہرا لیا کرو۔ اور اگر دو مرد میسر نہ ہوں تو ایک مرد اور دو عورتیں (ایسے) گواہوں میں سے جن پر تم راضی ہو۔ (یہ) اس لئے (ہے) کہ ان دو عورتوں میں سے اگر ایک بھول جائے تو دوسری اسے یاد کروا دے۔ اور جب گواہوں کو بلایا جائے تو وہ انکار نہ کریں ۔ اور (لین دین) خواہ چھوٹا ہو یا بڑا اُسے اس کی مقررہ میعاد تک (یعنی مکمل معاہدہ) لکھنے سے اکتاؤ نہیں۔ تمہارا یہ طرزِعمل خدا کے نزدیک بہت منصفانہ ٹھہرے گا اور شہادت کو قائم کرنے کے لئے بہت مضبوط اقدام ہوگا، اور اس بات کے زیادہ قریب ہوگا کہ تم شکوک میں مبتلا نہ ہو۔ (لکھنا فرض ہے) سوائے اس کے کہ وہ دست بدست تجارت ہو جسے تم (اسی وقت) آپس میں لے دے لیتے ہو۔ اس صورت میں تم پر کوئی گناہ نہیں کہ تم اسے نہ لکھو۔ اور جب تم کوئی (لمبی) خرید و فروخت کرو تو گواہ ٹھہرا لیا کرو۔ اور لکھنے والے کو اور گواہ کو (کسی قسم کی کوئی) تکلیف نہ پہنچائی جائے۔ اگر تم نے ایسا کیا تو یقیناً یہ تمہارے لئے بڑے گناہ کی بات ہوگی۔ اور اللہ سے ڈرو جبکہ اللہ ہی تمہیں تعلیم دیتا ہے۔ اور اللہ ہر چیز کا خوب علم رکھتا ہے۔

[2:284] And if you be on a journey, and you find not a scribe, then let there be a pledge with possession. And if one of you entrusts another with something, then let him who is entrusted surrender his trust and let him fear Allah, his Lord. And conceal not testimony; and whoever conceals it, his heart is certainly sinful. And Allah is well aware of what you do.
[2:284] اور اگر تم سفر پر ہو اور تمہیں کا تب میسر نہ آئے تو کوئی چیز باقبضہ رہن کے طور پر ہی سہی۔ پس اگر تم میں سے کوئی کسی دوسرے کے پاس امانت رکھے تو جس کے پاس امانت رکھوائی گئی ہے اسے چاہئے کہ وہ ضرور اس کی امانت واپس کرے اور اللّٰہ اپنے ربّ کا تقویٰ اختیار کرے۔ اور تم گواہی کو نہ چھپاؤ۔ اور جو کوئی بھی اسے چھپائے گا تو یقیناً اس کا دل گنہگار ہو جائے گا۔ اور اللہ اسے جو تم کرتے ہو خوب جانتا ہے۔

[2:285] To Allah belongs whatever is in the heavens and whatever is in the earth; and whether you disclose what is in your minds or keep it hidden, Allah will call you to account for it; then will He forgive whomsoever He pleases and punish whomsoever He pleases; and Allah has the power to do all that He wills.
[2:285] اللہ ہی کا ہے جو آسمانوں میں ہے اور جو زمین میں ہے۔ اور خواہ تم اُسے ظاہر کرو جو تمہارے دلوں میں ہے یا اسے چھپاؤ، اللہ اس کے بارہ میں تمہارا محاسبہ کرے گا۔ پس جسے وہ چاہے گا بخش دے گا اور جسے چاہے گا عذاب دے گا۔ اور اللہ ہر چیز پر جسے وہ چاہے دائمی قدرت رکھتا ہے۔

[2:286] This Messenger of Ours believes in that which has been revealed to him from his Lord, and so do the believers: all of them believe in Allah, and in His angels, and in His Books, and in His Messengers, saying, ‘We make no distinction between any of His Messengers;’ and they say, ‘We hear, and we obey. We implore Thy forgiveness, O our Lord, and to Thee is the returning.’
[2:286] رسول اس پر ایمان لے آیا جو اس کے ربّ کی طرف سے اس کی طرف اتارا گیا اور مومن بھی۔ (اُن میں سے) ہر ایک ایمان لے آیا اللہ پر اور اس کے فرشتوں پر اور اس کی کتابوں پر اور اس کے رسولوں پر (یہ کہتے ہوئے کہ) ہم اس کے رسولوں میں سے کسی کے درمیان تفریق نہیں کریں گے۔ اور انہوں نے کہا کہ ہم نے سنا اور ہم نے اطاعت کی۔ تیری بخشش کے طلبگارہیں۔ اے ہمارے ربّ! اور تیری طرف ہی لوٹ کر جانا ہے۔

[2:287] Allah burdens not any soul beyond its capacity. It shall have the reward it earns, and it shall get the punishment it incurs. Our Lord, do not punish us, if we forget or fall into error; and our Lord, lay not on us a responsibility as Thou didst lay upon those before us. Our Lord, burden us not with what we have not the strength to bear; and efface our sins, and grant us forgiveness and have mercy on us; Thou art our Master; so help us Thou against the disbelieving people.
[2:287] اللہ کسی جان پر اس کی طاقت سے بڑھ کر بوجھ نہیں ڈالتا۔ اس کے لئے ہے جو اس نے کمایا اور اس کا وبال بھی اسی پر ہے جو اس نے (بدی کا) اکتساب کیا۔ اے ہمارے ربّ! ہمارا مؤاخذہ نہ کر اگر ہم بھول جائیں یا ہم سے کوئی خطا ہو جائے۔ اور اے ہمارے ربّ! ہم پر ایسا بوجھ نہ ڈال جیسا ہم سے پہلے لوگوں پر(ان کے گناہوں کے نتیجہ میں) تُو نے ڈالا۔ اور اے ہمارے ربّ! ہم پر کوئی ایسا بوجھ نہ ڈال جو ہماری طاقت سے بڑھ کر ہو۔ اور ہم سے درگزر کر اور ہمیں بخش دے۔ اور ہم پر رحم کر۔ تُو ہی ہمارا والی ہے۔ پس ہمیں کافر قوم کے مقابل پر نصرت عطا کر۔
 
 

Popular Posts